جعلی اکاؤنٹس کیس، علی اکبر ابڑو کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

   جعلی اکاؤنٹس کیس، علی اکبر ابڑو کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں علی اکبر ابڑو کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی۔ منگل کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب نے علی اکبر ابڑو کی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب نے علی اکبر ابڑو کی مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی جس پر علی اکبر ابڑو نے کہاکہ میں نیب کو بیان دے چکا ہوں،نیب کو میرے خلاف کچھ نہیں ملا ہے۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ آخری مرتبہ ریمانڈ دے رہا ہوں, 23 جولائی تک تفتیش مکمل کر لیں۔ احتساب عدالت نے علی اکبر ابڑو کی جسمانی ریمانڈ میں 7 روزہ توسیع کر دی۔
جسمانی ریمانڈ

مزید :

صفحہ آخر -