تیز فنانشل سروسزاور ای ایف یو لائف کے اشتراک میں وسعت

  تیز فنانشل سروسزاور ای ایف یو لائف کے اشتراک میں وسعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)ای ایف یو لائف، پاکستان کی نمایاں بیمہ کمپنی نے حال ہی میں ڈیجیٹل انشورنس کے لئے، تیز فنانشل سروسز- اے پلانیٹ-این گروپ کمپنی، کے ساتھ اپنی حکمت عملی پر مشتمل اشتراک کو مزید وسیع کیا ہے۔ تیز پاکستان میں بہت ہی تیزی سے فروغ پاتی ہوئی فن ٹیک میں سے ایک کمپنی ہے جو ڈیجیٹل نینو قرضہ جات پیش کرتی ہے اور اب اس کے ساتھ ہی تیز بیمہ کے نام سے اپنی بیمہ سرگرمی کومتحرک کررہی ہے۔ تیز بیمہ کے ذریعے، تیز استعمال کرنے والے اسمال ٹکٹ انشورنس کے لئے فوری طور پر سبسکرائب کرسکیں گے۔ تیز کی جانب سے پہلی پروڈکٹ جس کا آغاز ہونے والا ہے وہ ای ایف یو لائف کا ہسپتال تحفظ پلان ہے۔ یہ اشتراک، مائکرو لائف، بچتوں اور صحت سے متعلق بیمہ حلوں کے لئے ٹیکنالوجی کو ایک کلیدی حیثیت کے طور پر استعمال کرکے، اور سماجی مالی ڈھانچے میں نچلی سطح پرموجود عوام کے مالیاتی دخول کے ذریعے ایک واضح سماجی اثر کا تصوّر پیش کرتا ہے۔ ایک آن لائن تقریب میں معاہدے پر جناب حمزہ حسین، تیز فنانشل سروسز کے شریک بانی اور محمد علی احمد، چیف اسٹریٹجی آفیسر اور ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ای ایف یو لائف کی جانب سے دستخط کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، محمد علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''ہم عام عوام کو مناسب لائف، بچتوں اور صحت کے حل پیش کرکے اپنی مالیاتی دخول اور ڈیجیٹل بیمہ حکمت عملی میں آگے قدم بڑھارہے ہیں اور مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اس سمت میں تیز فنانشل سروسز کے ساتھ ہمارا اشتراک ایک نمایاں قدم ہے۔'' تیز فنانشل سروسز کی شریک بانی محترمہ نورین حیات نے فرمایا، ''ای ای ایف یو کے ساتھ حکمت عملی پر مشتمل یہ اتحاد تیز کے سفر میں ایک نئے دلچسپ سفر کے آغاز کی علامت ہے۔ ہمارا ویژن ایک ون اسٹاپ مالی حل پیش کرکے ان پاکستانیوں کے لئے جو بینک نہیں جاتے یا جو محدود طور پر بینک کی خدمات استعمال کرتے ہوں، مالی خدمات تک رسائی کی فراہمی ہے۔ قابل برداشت ڈیجیٹل بیمہ خدمات اس ویژن کا ایک اہم حصّہ ہیں۔ ''

مزید :

صفحہ آخر -