سر پر چوٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کا دعویٰ، پولیس کی موجودگی میں تصویر لینے کے دوران ’مردہ’ زندہ ہو گیا

سر پر چوٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کا دعویٰ، پولیس کی موجودگی میں تصویر لینے کے ...
سر پر چوٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کا دعویٰ، پولیس کی موجودگی میں تصویر لینے کے دوران ’مردہ’ زندہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جہاں پر سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث مردہ قرار دیا جانے والا شخص اچانک ’زندہ‘ ہو گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں سر پر بھیانک چوٹ لگنے کی وجہ سے شہری بےہوش ہوگیا تھا لیکن اہل خانہ نے متاثرہ شخص کو مردہ سمجھ لیا اور کوئی بھی فرد کوروناوائرس کے خوف کے پیش نظر مذکورہ شہری کے قریب آنے سے بھی ڈر رہا تھا۔بعد ازاں پولیس نے مردہ قرار دیے جانے والے شخص کی تصاویر بنانے کے لیے ماہر فوٹوگرافر کو بلوایا جو پولیس کے ماتحت اس طرح کے واقعات کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’تومی تھومس‘ نامی فوٹوگرافر نے ’سیواداسن‘ نامی متاثرہ شخص کی تصاویر لینا شروع کیں تو اسے بےہوش شہری کے جسم میں ہلکی سی حرکت دکھی اور اس نے سانسوں کی حرارت بھی محسوس کی۔یہ صورت حال دیکھ فوٹوگرافر نے پولیس کو مطلع کیا جس کے پتہ چلا کہ متاثرہ شخص واقعی زندہ ہے، اہلکاروں نے مذکورہ شہری کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلے موقع نہیں جب مردہ قرار دیا گیا شخص اچانک زندہ ہو گیا ہو۔ اس سے قبل بہت سارے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ مثلا لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں بھی چند روز قبل مردہ قرار دیا گیا شخص اچانک زندہ ہو گیا تھا۔چند ماہ قبل بھارت کے شہر وجے نگر کے ایک ہسپتال میں مردہ قرار دئیے جانیوالے نوجوان کے زندہ ہونے پر اہلخانہ سمیت 50 سے زائد افراد نے ہنگامہ برپا کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والے 19 سالہ نوجوان چندرا شیکھر کے جسم میں ایمبولینس میں گھر جاتے ہوئے حرکت پیدا ہوگئی اور وہ بات بھی کرنے لگا۔نوجوان کے اہل خانہ اور دیگر عزیز و اقارب سمیت 50 سے زائدافراد ہسپتال میں جمع ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی تاہم بعد میں نوجوان کو علاج کی غرض سے ممبئی منتقل کیا جا رہا تھاکہ وہ دم توڑ گیا۔