الیکشن کمیشن کا جھوٹے الزامات پر شاہ محمود قریشی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا جھوٹے الزامات پر شاہ محمود قریشی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا جھوٹے الزامات پر شاہ محمود قریشی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے الزمات کو  مسترد کرتے ہوئے ان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی  "دنیا نیوز "کے مطابق ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن نے پنجاب کے حلقے 217پی پی میں فیکٹری کے اندر  بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کے شاہ محمود قریشی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے ، ریٹرننگ آفیسر کے مطابق شاہ محمود قریشی کی شکایت پر خو د فیکٹری کا دورہ کیا ،نہ تو  وہاں بیلٹ پیپرز تھے اور نہ ہی ٹھپے لگائے جا رہے تھے، ریٹرننگ آفیسر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو غلط الزامات پر نوٹس بھجوا رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی بغیر اتھارٹی کیسے نجی مقامات پر داخل ہو سکتے ہیں؟۔