ومبلڈن کے فاتح کارلوس الکاریز کو دنیا بھر کے چیمپئنز کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

ومبلڈن کے فاتح کارلوس الکاریز کو دنیا بھر کے چیمپئنز کی جانب سے مبارکباد کے ...
ومبلڈن کے فاتح کارلوس الکاریز کو دنیا بھر کے چیمپئنز کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات
سورس: بشکریہ انسٹاگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسپین کے نوجوان ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز نے ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دیکر اپنے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیا۔

گزشتہ روز کارلوس الکاریز اور نوواک جوکووچ کے درمیان ومبلڈن کا فائنل 4 گھنٹے 42 منٹ تک جاری رہا، کارلوس الکاریز نے پہلا ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا۔نئے چیمپئن کو پرانے چیمپئنز کی جانب سے خراج تحسین کیاجارہا ہے۔ اسپین کے سابق لیجنڈ رافیل نڈال نے کہاکہ  آپ نے اسپینش عوام کو بہت خوشی دی ہے۔

سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کارلوس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج وہ ایک نئے سپر اسٹار کا جنم دیکھ رہے ہیں، وہ اگلے 10 سے 12 سال کارلوس کو اسی طرح فالو کریں گے جیسے انہوں نے راجر فیڈرر کو فالو کیا تھا۔

ومبلڈن فائنل دیکھنے والوں میں ہالی وڈ سپر اسٹارز کے ساتھ اسپین کے بادشاہ بھی موجود تھے۔

فاتح کارلوس نے شاہ اسپین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ جب بھی میچ دیکھتے ہیں مجھے فتح ملتی ہے۔چار سال کی عمر میں ٹینس میں قدم رکھنے والے الکاریز کی آمدنی اس وقت 4 ارب روپے سے زائد ہے۔

مزید :

کھیل -