دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، قیصر امین بٹ

دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، قیصر امین بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                        لاہور( سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق رکن اسمبلی الحاج قیصر امین بٹ نے چلوچستاب دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں گوارد پورٹ جیسے منصوبوں پر پاکستان کے اقدامات ان دشمنوں کی آنکھ میں کھٹکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور پور عالم اسلام اس کی ایٹمی قوت پر فخر کرتا ہے مگر سابق حکمرانوں نے دشمن کو بلوچستان کے حالات سے فائدہ اُٹھانے کے مواقع فراہم کیے ہیں ایسے میں نئے حکمرانوں کو بلوچستان کے مسئلہ پر انتہائی سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے اگر اس نازک موقع پر حکمرانوں نے ملکی سلامتی اور بلوچستان کے لئے کچھ نہ کیا تو ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت لاکھوں کشمیریوں کا قاتل ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر اس سے تجارت نہیں ہونی چاہیے انہوں نے برما کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے حکمرانوں کی خاموشی بے شرمی و بے غیرتی ہے اگر عالم اسلام کے حکمران بھرپور احتجاج کریں تو برمی مسلمانوں کا قتل عام روکا جاسکتا ہے۔