پتنگ ساز گرفتار

پتنگ ساز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے پتنگ ساز کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گجر پورہ پولیس نے کاروائی کے دوران عبدالرزاف نامی پتنگ ساز کو گرفتار کر کے 100 تیار پتنگیں،1000خام پتنگیں،300 بانسی تیلے، گوند اور بلیڈ برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرزاق کے قبضہ سے بھاری مقدار میں سفید پتنگیں برآمد کرلیں۔

جوکہ رات کے وقت پتنگ بازی میں استعمال ہوتی ہیں۔ملزم عبدالرزاق پتنگیں تیار کرکے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتا تھا۔

مزید :

علاقائی -