سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا
سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا۔ جسے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سندھ اسمبلی میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ارکان کی بڑی تعداد اجلاس میں آن لائن شرکت کرے گی۔
سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں گزشتہ روز تبدیلی کی گئی تھی۔ جس کے بعد ارکان اپنے گھروں سے اجلاس میں آن لائن شریک ہو سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اسمبلی میں25 فیصد ارکان موجود ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔
اس سے قبل سندھ کابینہ کا پری بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جس میں سندھ کابینہ بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔بجٹ اجلاس کے موقع پر سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ صرف وہ ارکان ایوان میں آ سکیں گے جن کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک سندھ اسمبلی کے پندرہ ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے اور ان میں سے کئی ارکان صحت یاب بھی ہو گئے ہیں۔