چوہدری شافع حسین نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
گجرات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندرکھاتےکیا کرتے ہیں سب کو معلوم ہے۔
گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کوباقی 4 سال کی مدت پوری کرنی چاہیے، (ن) لیگ، (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی مسائل کےحل کے لیے سنجیدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ یہ آخری موقع ہے۔پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، حکومت سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی گروپوں کی رائے مختلف ہے، پی ٹی آئی گروپوں دھڑوں میں بٹنےکی وجہ سے مذاکرات نہیں ہورہے۔
"جیو نیوز " کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ سپورٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ہارجیت ہوتی رہتی ہے، محسن نقوی کو پوری طرح پتا چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے، سیاست نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیے۔قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندرکھاتےکیا کرتے ہیں سب کو معلوم ہے۔