لاہور میں سی این جی پانچ دن کے لیے بند

لاہور میں سی این جی پانچ دن کے لیے بند
لاہور میں سی این جی پانچ دن کے لیے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج صبح چھ بجے سی این جی کی فراہمی پانچ روز کے لئے پھر بندکردی گئی ہے۔ سی این جی کیلے صارفین رات بھر قطاروں میں لگے رہے۔اوگرا کے نئے شیڈول کے مطابق لاہور میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میںدودن کھلے رہتے ہیں۔جمعے کو کھلنے والے سی این جی سٹیشنزآج صبح بند ہوگئے،اس سے پہلے گیس بھروانے کیلے سی این جی سٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔ گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور صورتحال سے خاصے مایوس نظر آئے۔ان کاکہنا تھا کہ سی این جی نہ ملنے کی وجہ سے روزگار ختم ہو چکے ہیں،مہنگے پٹرول اور ڈیزل پرگاڑیاں چلانے سے گھروں کاخرچا چلانا بس میں نہیں رہا۔

مزید :

بزنس -