کراچی ،پولیس کارروائیاں ، مختلف علاقوں سے 5سے زائد ملزمان

کراچی ،پولیس کارروائیاں ، مختلف علاقوں سے 5سے زائد ملزمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5سے زائد ملزمان کو گرفتارکر لیا ،نیشنل ہائی وے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا ، گلشن معمار اور کورنگی میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جوہر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان خاور اور انور کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون اور منشیات برآمد کر لی،،ملزم خاور کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔،ملیر سٹی پولیس نے 2 ملزمان علی عباس اور فیصل کو گرفتار کر لیا ،،جمشید کوارٹر پولیس نے پٹیل پارہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔حراست میں لیے گیے افراد سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر لیئے گئے ،ادھر نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے قریب کہوئی گوٹھ کے علاقہ مکینوں نے شاہ لطیف تھانے کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا ،جس کے باعث نیشنل ہائی وے کے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئے بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاج ختم کروایا ۔دوسری جانب گلشن معمار احسن آباد اور کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے