نیوزی لینڈ حملے میں شہید ہونے والے ایک اور پاکستانی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

نیوزی لینڈ حملے میں شہید ہونے والے ایک اور پاکستانی کی تفصیلات سامنے آ گئیں
نیوزی لینڈ حملے میں شہید ہونے والے ایک اور پاکستانی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشتگرد حملے میں مجموعی طور پر 49 افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں تاہم اب اس دوران شہید ہونے والے نوجوان سید اریب احمد کے بارے میں تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 27 سالہ سید اریب احمد بھی نیوزی لینڈ مسجدمیں ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے ، ارب چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ تھے جو کہ کراچی کے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 کے رہنے والے تھے ۔ جمعہ کے روز انہیں لاپتہ قرار دیا گیا تھا تاہم آج دفتر خارجہ کی جانب سے ان کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے جو کہ ” پی ڈبلیو سی آڈٹ فرم “ میں ملازمت کرتے تھے ۔
ان کے والد سید ایاز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہم بیٹے کے بارے میں بہت پریشان تھے اور اس کیلئے دعائیں کر رہے تھے لیکن اب ہمیں پتا چلا ہے کہ وہ نہیں رہا ۔ نوجوان کے اہل خانہ کی جانب سے حکومت سے اسے ڈھونڈے کی درخواست بھی کی گئی تھی ۔اریب 18 ماہ قبل آڈٹ فرم میں کام کرنے کیلئے نیوزی لینڈ گیا تھا ۔
اہل خانہ کا کہناتھا کہ ارب عمومی طور پر اپنے دوست کے ساتھ ہی مسجد نماز پڑھنے جاتا تھا جوکہ ارب کو جمعہ کیلئے مسجد کے گیٹ پر اتار کر پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے گیا تھا اور جیسے یہ اریب مسجد میں داخل ہوا تو دہشتگرد نے فائرنگ شروع کر دی ۔ اریب کے دوست کا کہناتھا کہ اس حملے کے دوران میں زندہ بچ گیا ہوں جبکہ میرا دوست جان کی بازی ہار گیا ہے ۔
اریب کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماﺅں سمیت علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں ان کے گھر پہنچ گئے اور اظہار تعزیت کیا اور اب اہل خانہ اریب کی لاش پاکستان منتقل ہونے کا انتظارکر رہے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -