سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیس رپورٹ،تعداد155 ہو گئی

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیس رپورٹ،تعداد155 ہو گئی
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیس رپورٹ،تعداد155 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیس سامنے آگئے ،سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد155 ہو گئی ۔
ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 36 مریضوں کی تصدیق ہوئی جس میں سے 2 کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 34 مریض زیرعلاج ہیں۔


ترجمان سندھ حکومت نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ سکھر میں کورونا کے 234 مشتبہ مریضوں کاٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 115 نیگیٹو آئے اور119 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد155 ہو گئی ۔ متاثرہونے والے پانچوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے،متاثرین نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب کاسفرکیاتھا۔