علامہ راشدمحمودسومروکاآج نہروں کے معاملے پر فتویٰ جاری کرنے اعلان
کراچی(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام سندھ کی جانب سے سندھ دریا پر کینالوں کی تعمیر اور بدامنی کے خلاف سندھو بچاؤ سندھ بچاؤ ایک اہم تحریک چلائی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومروآج(پیر)17مارچ کو سکھر میں نہروں کے معاملے پر ایک شرعی فتویٰ جاری کریں گے۔اسی دن سندھ کے 30 اضلاع میں پریس کانفرنسز ہوں گی، جن میں غیر قانونی نہروں کی تعمیر اور بدامنی کیخلاف تحریک کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی جائیگی۔جے یو آئی سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری کے مطابق6 اپریل کو عید کے فورا بعد گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج سمیت مختلف مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے۔ اس سے قبل جے یو آئی سندھ کے شہید قائد علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے جید علما کی کالا باغ ڈیم کے خلاف متفق فتوی جاری کیا تھا، جس کے نتیجے اور جدوجہد سے حکومت کو منصوبہ بند کرنا پڑا تھا۔اس سلسلے میں جیکب آباد میں بھی 17 مارچ کو2:30 بجے جے یو آئی کے دفتر میں پریس کانفرنس منعقد ہوگی۔یہ تحریک سندھ کے پانی کے وسائل کے تحفظ اور نہروں کی غیر قانونی تعمیر کے اور بدامنی خلاف جے یو آئی کی جدوجہد کا حصہ ہے۔
علامہ ارشد