اکاؤنٹینسی کے ادارے CPA, Pakistan کی ذیلی یواےای شاخ کے زیراہتمام دبئی میں سحور کا اہتمام

اکاؤنٹینسی کے ادارے CPA, Pakistan کی ذیلی یواےای شاخ کے زیراہتمام دبئی میں سحور کا ...
اکاؤنٹینسی کے ادارے CPA, Pakistan کی ذیلی یواےای شاخ کے زیراہتمام دبئی میں سحور کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) اکاؤنٹینسی کے معروف ادارے CPA, Pakistan کی ذیلی یواےای شاخ کے زیراہتمام کمیونٹی اور ممبرز کے اعزاز میں دبئی  کے مقامی ریستوران میں سحور کا اہتمام کیا گیا۔

سحور کی تقریب میں عزت مآب  سہیل محمد الزرعونی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کے دیگر شرکاء میں پاکستان سوشل سینٹر کے صدر خالد حسین چوہدری، جنرل سیکریٹری فراز احمد صدیقی، پاکستان بزنس کونسل دبئی  سے ڈائریکٹرز نور کریم آفریدی، پاکستان بزنس کونسل شارجہ سے وائس چیئرمین سید سلیم اختر، سلمان وصال، صفدر راشد، سی پی اے پاکستان یواےای چیپٹر کے چیئرمین شفیق الرحمان، جنرل سیکریٹری آصف رضا، عباس رضوی، الیوٹ ہادی شاہد سے سمیر شاہد، پے ٹین سے سینئیر کمپلائنس مینیجر ہما سید، ڈاکٹر اکرم شہزاد، آئ سی ایم اے پی سے محمد اکرام، مشہود ڈھلوں، معروف ا ماراتی یعقوب ال علی، ڈاکٹر نورالصباح، مخدوم رئیس قریشی، ماجدہ خانم، امجد علی اسپیکس، سکندر زمان، زاہد خان، محمد کلیم، معروف ا ماراتی ناجی احمد، کیپٹن علی بفارہ، زاہد حسین، محمد آصف، تنویر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام  پر شرکاء میں شیلڈ اور تحائف تقسیم کیے گئے ۔