بجٹ کو کاروباردوست بنانے کیلئے کاروباری تنظیموں کی تجاویز کوبھی شامل کیا جائے،طارق نبیل

بجٹ کو کاروباردوست بنانے کیلئے کاروباری تنظیموں کی تجاویز کوبھی شامل کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے کہا ہے کہ حکو مت آنیوالے بجٹ کو کاروباردوست بنانے کیلئے تجارتی، کاروباری تنظیموں کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جائے تاکہ اقتصادی ہدف کو ممکن بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جبکہ اس مو قع پر ملک شو کت ، مرزا ارشد اقبال بیگ ، علیم بٹ ، سراف گل و دیگر مو جو د تھے۔نبیل محمود طارق نے کہا کہ حکو مت بجٹ میں انڈسٹری اور کاروباری سر گر میوں کو پروان چڑھانے کے لیے ریلیف سے ہمکنار کر ے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ ،بلواسطہ ٹیکسوں میں کمی اور سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنے پر توجہ دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ توانائی بحران کے حل کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں چونکہ انرجی کی قلت سے مزید مسائل جنم لیتے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک میں معاشی گروتھ ہو گی تو تمام مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ انڈسٹریل سیکٹر کے لئے درآمد کردہ خام مال جو کہ ملک میں مہیا نہیں ہوتا اس پر ڈیوٹیز نہ لگائی جائے جس سے پیداواری لاگت بڑھنے سے ہماری پیداوار ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں مہنگی ہو جاتی ہیں اور مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار و تاجر برادری پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اس لیے آنیوالے بجٹ میں ان پر مزید ٹیکس نہ لگائے جائیں بلکہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جائیں۔