بلاول بھٹو کا منڈی بہاؤالدین کی غیر یقینی صورتحال پر تویش اظہار

بلاول بھٹو کا منڈی بہاؤالدین کی غیر یقینی صورتحال پر تویش اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منڈی بہاؤالدین کی غیر یقینی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں رپورٹس کے مطابق غیر ریاستی عناصرانتہاپسند گروپس کے ساتھ مل کر مقامی مسیحی برادری کے خلاف تشدد کو اکسا رہے ہیں اورانہیں مذہب تبدیل کرنے یا علاقہ خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی پارٹی منڈی بہاؤالدین کی مسیحی برادری سمیت ملک کی تمام غریب اور پسماندہ برادریوں کے خلاف ظلم اور زیادتی پر کبھی خاموش نہیں بیٹھے گی، بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں سے کہا ہے کہ اس معاملے پر جلد ایکشن لیا جائے اور پنجاب کی اقلیتی برادری پر ہونے والے ظلم اور انتقامی کارروائی میں ملوث افراد کوپکڑ میں لایا جائے، بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میں نے یہ بات پہلے ہی کہی تھی کہ نواز شریف حکومت نیشنل ایکشن پلان کو نون لیگ پلان میں تبدیل کیا ہوا ہے اور پلان کے چند مخصوص نکات پر ہی عمل کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کے نکتہ نمبر 9 پر خاموش کیوں ہیں جس میں یہ واضح کہا گیا ہے کہ ’’ مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا‘‘، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دونوں حکومتیں اس نکتہ پر عمل کرنے کی بجائے ان عناصر سے ہمرکاب ہیں جو مذہبی انتہاپسندی کو پروان دے رہیں ہیں اور اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ منڈی بہاؤالدین کی مسیحی برادری کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جائے،منڈی بہاؤالدین میں اگر کسی فرد کی جان اور ملکیت کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمیوار شریف برادران ہونگے،بلاول بھٹو زرداری نے منڈی بہاؤالدین کی اقلیتی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پارٹی ان کے تحفظ کے متعلق تشویش کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا اور ان کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔