شہریوں کو صحت کی سہولت فراہم کر نے کیلئے مثبت اقدامات کرنا چاہتا ہوں ‘ نادر چٹھہ

شہریوں کو صحت کی سہولت فراہم کر نے کیلئے مثبت اقدامات کرنا چاہتا ہوں ‘ نادر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خبر نگار )ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر وایڈ منسٹر یٹر سٹی ڈسٹر کٹ گورنمنٹ ملتا ن نا در چٹھہ نے صحت کے شعبے میں اصلا حا ت کا آ غا ز کر تے ہوئے ’’ہیلتھ کونسلز ‘‘کی تشکیل کی منظور ی دے دی ہے جس کے تحت ہسپتا لو ں میں تعمیر و مرمت ، آ لا ت کی خرید ار ی اور عا رضی بھرتیو ں سمیت ہر قسم کے انتظا می(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
امو ر کا فیصلہ کیا جا سکے ۔ڈ ی سی او نے کہا کہ تا ر یخ میں پہلی مر تبہ طویل سر کا ر ی مر حلو ں سے گز رنے کے بجا ئے ہسپتا ل ومر کز صحت کا سر براہ 5 سے 10 لا کھ روپے تک کو نسل کی منظور ی کے بعد خر چ کر سکے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ہیلتھ کونسلز کو عطیات جمع کر نے اور نجی ادارو ں سے تعمیراتی کا م کرانے کا بھی خصوصی اختیار ہوگا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ رو ز محکمہ صحت ملتا ن کے دفتر کے دور ے کے موقع پر ہیلتھ منصو بو ں پر تفصیلی بریفنگ لیتے ہو ئے کیا ۔ای ڈ ی او ہیلتھ ڈا کٹر افتخا ر قر یشی ،ایم ایس سو ل ہسپتا ل ڈا کٹر محی الدین اور ضلع کے تما م انتظا می ایم ایس صا حبا ن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈ ی سی او نا در چٹھہ نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ اپنی تعینا تی کے دورا ن شہر یو ں کو صحت کی سہو لیا ت ان کی دہلیز پر فراہم کر نے کیلئے مثبت اقدا مات کر نا چاہتا ہو ں ۔ہیلتھ کونسلز کا قیا م اس سلسلے کی ایک کڑ ی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہیلتھ کونسلز میں مخیر حضرا ت ، ریٹا ئرڈ ڈا کٹرز ،سر کا ر ی افسرا ن سمیت قر یبی سکو ل کے ہیڈ ماسٹر ز بھی شامل ہو نگے ۔پہلے مر حلے میں جی ایچ کیو کو 3 لا کھ ،ڈ ی ایچ کیو 5 لا کھ اور ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کو 10 لا کھ رو پے گرا نٹ جار ی کی جائے گی ۔نا در چٹھہ نے کہا کہ شہر سے دو ر درا ز ڈ یو ٹی سر انجا م دینے وا لے میڈ یکل آ فیسر ز کو ضلعی حکو مت 25 سے 30 ہز ار رو پے کا خصوصی الا ؤ نس بھی دے گی تا کہ وہ احسن طر یقے سے اپنی خد ما ت سر انجام دے سکیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہیلتھ کونسلز کے زیر اہتما م تما م ہسپتا ل سربراہان الگ بینک اکا ؤ نٹس فعا ل کر ینگے ۔جس میں کو نسل کی منظور ی سے فنڈ زریلیزہو نگے ۔انہو ں نے کہا کہ ایمر جنسی کی صو ر ت میں ہیلتھ کونسلز کو ادویا ت خر ید نے کا بھی خصوصی اختیار ہو گا ۔نا در چٹھہ نے کہا کہ جلد ہی شہریوں کو اس منصو بے سے ہسپتا لو ں اور مر اکز صحت پر بہتر ی نظر آ ئے گی ۔
ڈی سی او