قومی ٹیم انٹرنیشل تائیکوآنڈو چیمپین شپ میں شرکت کیلئے نیپال روانہ

قومی ٹیم انٹرنیشل تائیکوآنڈو چیمپین شپ میں شرکت کیلئے نیپال روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی)قومی ٹیم انٹرنیشل تائیکوآنڈو چیمپین شپ میں شرکت کے لئے بدھ کو نیپال روانہ ہو گئی۔پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ نے بتایاکہ چیمپین شپ 17 سے 20مئی تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جس میں 4 کھلاڑی عالمگیر علی ، محمد وقار، رفیع اللہ اور عدنان مقصود ایونٹ میں شرکت کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی کھلاڑیوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بھر پور تربیت حاصل کی اور ان سے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں 12 سے 14ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے جس میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ امید رکھتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔