کورونا وائرس،برازیلی وزیر صحت وزارت سے ایک ماہ بعد مستعفی

کورونا وائرس،برازیلی وزیر صحت وزارت سے ایک ماہ بعد مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے وزیر صحت نیلسن ٹیش نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر صدر جایر بولسنارو کی حکومت کے ساتھ اختلاف رائے کے بعد وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔واضح رہے کہ برازیل کے وزیر صحت کویہ وزارت ایک ماہ قبل ملی تھی۔ برازیلی وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نیلسن ٹیش نے جمعہ کی صبح اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کردیا ہے۔ انہوں نے یہ استعفیٰ ایک ایسے وقت میں پیش کیا جب کچھ ہی دیر بعد وہ کورونا کے حوالے سے معمول کی پریس کانفرنس کرنے والے تھے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر اور وزیر صحت کے درمیان اختلافات کلورکین دوائی کو کرنا کے مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کرنے کے معاملے پرپیدا ہوئے تھے۔ مستعفی وزیر جو پیشے کے اعتبار سے خود بھی ڈاکٹر ہیں اس دوائی کو استعمال کرنے کے حامی نہیں تھے۔
برازیلی وزیر صحت

مزید :

صفحہ اول -