31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے، شیخ رشید

31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راولپنڈی (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور”سیاسی پنڈت“ شیخ رشید  نے ملک میں 31مئی تک اہم فیصلے کی  پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں‘ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کیلئے عبوری معیشت دان زیر غور ہے‘اپنا ڈی جی ایف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کروانا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی جانب سے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق وزیر داخلہ شیخ شید نے پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی حالت پر بات کی۔نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہے۔اپنا ڈی جی آیف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کروانے ہیں  ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔  
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -