حکومت عمران خان کے کامیاب جلسوں سے بوکھلا گئی،شمسہ علی

حکومت عمران خان کے کامیاب جلسوں سے بوکھلا گئی،شمسہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈ ی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہاکہ حکومت عمران خان کے کامیاب جلسوں سے بوکھلاکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے سیالکوٹ کے جلسہ کو ناکام بنانے کیلئے جو مذہبی کارڈکھیلا اس میں وہ بری طرح ناکام ہوا ہے نواز لیگ انتشار کی سیاست سے عمران خان کا راستہ روکنے کی کوششیں کررہی ہے مگر اس وقت عوام عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا کیونکہ اس وقت کرپٹ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے قومی اتحاد ور یکجہتی کی ضرورت ہمیں اپنے اپنے ذاتی،فروعی،گروہی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم،جمہوریت کی بحالی کیلئے کام کرنا ہے۔

 اور غیر ملکی غلامی سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے عوام کے پاس عمران خان جیسا محب وطن،ایماندار اور جراتمند لیڈرموجود ہے جس نے اپنا اقتدارتو قربان کردیا مگر غیروں کی غلامی کو قبول نہیں کیا ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نوازلیگ کی انتقامی سیاست بے نقاب ہورہی ہے مسئلہ کا فوری حل صرف اور صرف فی الفور قومی انتخابات ہیں اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ پر عمران خان کی خدمات پر عرب دنیا کا معتبر ترین چینل ”الجزیرہ“ انہیں مسلم دنیا کی پسندیدہ ترین شخصیت قرار دے چکا ہے جو عمران خان سمیت پوری پاکستانی قوم کیلئے بڑے فخر اوراعزاز کی بات ہے۔