راولپنڈی سمیت ہر جگہ فیصلے ہو رہے ہیں، 31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے ، شیخ رشید کا دعویٰ

 راولپنڈی سمیت ہر جگہ فیصلے ہو رہے ہیں، 31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے ، شیخ ...
 راولپنڈی سمیت ہر جگہ فیصلے ہو رہے ہیں، 31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے ، شیخ رشید کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جس نے ماسٹر پلان بنایا وہ عقل کا اندھا تھا ،  جس نے ماسٹر پلان بنایا اسے اندازہ نہیں تھا کہ عمران خان اتنا مضبوط ہے۔راولپنڈی سمیت ہر جگہ فیصلے ہو رہے ہیں، 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کون روک رہا ہے ؟، جس جہاز میں بیٹھ کر نواز شریف واپس آئیں گے اس جہاز سے باقی سواریاں اتر جائیں گے ، اس جہاز میں چور اور غدار کے نعرے لگیں گے ۔ پنجاب میں کوئی حکومت نہیں ، کابینہ  نہیں ب سکتی ، زیادہ تر سیاسی جماعتیں الیکشن کی حامی ہیں ۔ آج اور کل کا دن سیاست کے لیے بہت اہم ہیں،آئندہ  48 گھنٹے میں فیصلے ہو جائیں گے ،  20مئی کو عمران خان ملتان میں مارچ کی کال دیں گے،ڈالر 200روپے تک جارہاہے۔

 سابق  وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے ، نگران حکومت بنے گی ، ایم کیو ایم کہہ چکی ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں ، اتحادی ساتھ نہ رہے تو حکومت اکثریت کھو دے گی ، آصف زرداری نے ان سے جو بدلہ لینا تھا وہ لے لیا۔

شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ ایف آئی اے میں کیسز ختم ہونے کاکام جاری ہے ، کرائے کے لوگوں کے ذریعے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور فریال تالپور کے کیسز ختم کئے جائیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -