منحرف ارکان تاحیات نا اہلی سے بچ گئے،سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ سنادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان تاحیات نا اہلی سے بچ گئے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے تین دو کی اکثریت سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ کاسٹ اور شمار نہیں ہوگا۔ صدارتی ریفرنس میں پوچھے گئے چوتھے سوال (منحرف ارکان کی نا اہلی کی مدت) کو سپریم کورٹ نے واپس صدرِ مملکت کو بھجوادیا ۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے ارکان کی نا اہلی کی مدت کیلئے قانون سازی کا اختیار پارلیمان کا ہے، اس حوالے سے قانون سازی کیلئے درست وقت یہی ہے۔