حفیظ شیخ کا نام نگران وزیر اعظم کے لئے تقریباً فائنل، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

حفیظ شیخ کا نام نگران وزیر اعظم کے لئے تقریباً فائنل، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
حفیظ شیخ کا نام نگران وزیر اعظم کے لئے تقریباً فائنل، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تقریباً فائنل کرلیا گیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اسد کھرل نے لکھا "سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔سپیشل پروٹوکول میں گیسٹ ہاوس لے جایا گیا۔" انہوں نے مزید کہا "عبوری وزیر اعظم کسی بھی پارٹی کیخلاف کوئی بیان نہیں دیں گے نہ ہی کیبنٹ کے ارکان کسی پارٹی یا ان کی قیادت کیخلاف بیان بازی کریں گے ۔"

خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ عبدالحفیظ شیخ دبئی کے راستے کراچی پہنچے ہیں جہاں ایئر پورٹ سے انہیں سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ چہ میگوئیاں جاری تھیں کہ عبدالحفیظ شیخ یوں اچانک پاکستان واپس کیوں آئے ہیں اور انہیں اتنا پروٹوکول کیوں دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ وہ تحریک انصاف دور میں وفاقی وزیر خزانہ تھے تاہم یوسف رضا گیلانی سے سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد اپنے عہدے سے فارغ ہوگئے تھے، ان کے بعد شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔