کندھ کوٹ :ایک ماہ گزرگیا،مغوی بینک ملازمین بازیاب نہ ہو سکے،ورثاءسراپا احتجاج

کندھ کوٹ :ایک ماہ گزرگیا،مغوی بینک ملازمین بازیاب نہ ہو سکے،ورثاءسراپا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشمور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ سے ایک ماہ قبل اغوا ءکیے گئے نجی بینک کے ملازمین تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

مغویوں کے ورثا ءنے عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس  ہمیں صرف دلاسے دے رہی ہے ڈاکوؤں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔

احتجاجی مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے گھراس وقت قیامت کا منظر پیش کررہے ہیں،حکومت سندھ سے اپیل ہے کہ نوٹس لے کر مغویوں کو بازیاب کرایا جائے۔