پی ٹی آئی کے صوبائی رکن اسمبلی،خیبر پختونخواہ حکومت پر برس پڑے

پی ٹی آئی کے صوبائی رکن اسمبلی،خیبر پختونخواہ حکومت پر برس پڑے
پی ٹی آئی کے صوبائی رکن اسمبلی،خیبر پختونخواہ حکومت پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی قربان علی نے اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز بلند کردی ،ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی مائننگ کا عمل جاری ہے ،حکومت نیا خیبرپختونخواہ نہیں بنا سکی میں نیا نوشہرہ ضرور بناوں گا ۔ سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا تو تحریک انصاف کے رکن اسمبلی قربان علی نے نکتہ اعتراض اٹھایا کہ ہمارے ساتھی سابق وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی پر الزام ثابت نہیں ہوا ہے جو مقدمات درج ہوئے ہیں ان میں ملوث بااثر ملزمان کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔صوبے میں اب بھی غیر قانونی مائننگ جاری ہے حکومت تو نیا خیبر پختونحوا نہیں بنا سکی لیکن میں نیا نوشہرہ ضرور بناوں گا جس پر خاتون صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ معدنیات ایکٹ میں ترمیم لا رہے ہیں باقاعدہ طور پر ایک پالیسی بنا رہے ہیں جہاں پر غیر قانونی مائننگ ہو رہی ہے، ہر ایم پی اے اس کی نشاندہی کرئے جن کے خلاف مقدمات درج ہوئے آئی جی پولیس ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں زلزلہ متاثرین کے دکھ درد میں اضافے کے حوالے سے تحریک التواءبحث کے لئے منظور کی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا سول سرونٹس ترمیمی بل بھی منظور کیا گیا اور ایک وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجلینس کمیشن بل سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ اجلاس جمعہ کے روز دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مزید :

پشاور -