موٹروے پر جج کی گاڑی پر کار سوار حملہ آوروں کی فائرنگ اور پھر۔۔۔ انتہائی پریشان کن خبرآگئی

موٹروے پر جج کی گاڑی پر کار سوار حملہ آوروں کی فائرنگ اور پھر۔۔۔ انتہائی ...
موٹروے پر جج کی گاڑی پر کار سوار حملہ آوروں کی فائرنگ اور پھر۔۔۔ انتہائی پریشان کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) چکری انٹرچینج پر اسلام آباد کے سول جج بدرسلیمان کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے، جڑواں شہروں میں ناکہ بندی کے دوران ترنول پولیس نے گاڑی اور ملزمان کو پکڑلیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر سالم سے سول جج سلیمان بدر اسلام آباد آرہے تھے کہ تھانہ چونترہ کے علاقہ میں چکری انٹرچینج پار کرتے ہی ایک گاڑی پر سوار افراد نے ان پر پسٹل سے سیدھی فائرنگ کردی تاہم جج سلیمان بدر اس حملہ میں محفوظ رہے، ملزمان واردات کے بعد اسلام ااباد کی جانب فرار ہوگئے۔ جج سلیمان بدر کی کال پر راولپنڈی پولیس اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جڑواں شہروں میں ناکہ بندی کرادی گئی، رات گئے ترنول پولیس نے گاڑی کو پکڑلیا اور اس میں سوار عبدالسلام، عقیل، جاوید اقبال کو مشکوک جان کر گرفتار کرلیا گیا۔