موٹروے سے تارچوری کرنیوالے 5ملزم گرفتار، تفتیش شروع

موٹروے سے تارچوری کرنیوالے 5ملزم گرفتار، تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار) تھانہ مظفر آباد کے علاقے سے ملتان تا سکھر موٹروے سی پیک پروجیکٹ سے لاکھوں روپے مالیت قیمتی تار چوری کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جن کے قبضے سے تاریں برآمد کرلیں۔معلوم ہوا ہے تھانہ مظفر آباد کے علاقے سے چند روز قبل سی پیک پروجیکٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی تار نامعلوم چوروں نے چوری کر لی تھی۔جس پر سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دیا۔اسں حوالے سے ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد انسپکٹر بشیر احمد(بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

ہراج نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا۔جن میں رمضان عرف بانا ڈان گینگ کے 5 ارکان تنویر عباس، ظہور حسین، محمد اشرف، یاسر نواز کو سرغنہ رمضان عرف بانا ڈان کے نام شامل ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے سولہ لاکھ روپے مالیت کی قیمتی تاریں برآمد کرلیں ہیں۔جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔مزید انکشافات متوقع ہیں۔بعدازاں ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد انسپکٹر بشیر احمد ہراج اور انچارج چوکی بلیل اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسلم نے چائنیز کیمپ جا کر برآمد شدہ تاریں اور رقم جنرل منیجر سی پیک کنسٹرکشن کمپنی چدھڑ چائنیز کیمپ مسٹر یوپنگ کے حوالے کیں۔چیف سیکیورٹی کنسلٹنٹ چائنیز کیمپ کرنل محمد اکرم انجم بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔جی ایم سی پیک کنسٹرکشن کمپنی مسٹر یو پنگ اور چیف سیکیورٹی کنسلٹنٹ کرنل محمد اکرم انجم نے پولیس کی اس بے مثال کاوش کو سراہا اور اعزازی شیلڈ سے نوازا۔