نابینا افراد، حکومتی کمیٹی میں مذاکرات کامیاب

نابینا افراد، حکومتی کمیٹی میں مذاکرات کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)حکومتی کمیٹی اور نا بیناافراد کے درمیان دھرنا ختم کرنے کیلئے مذاکرات کامیاب ہو گئے، حکومتی کمیٹی نے 35روز میں تمام مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کر ادی،جس پر نابینا افراد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نا بینا افراد نے مسلسل 14ویں روز بھی ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے کلب چوک مال روڈ پر دھرناجاری رکھا۔ حکومتی کمیٹی کے سربراہ نذیر چوہان کی سربراہی میں وفد نے نا بینا افراد سے طویل مذاکرات(بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کی 35روز میں قواعد و ضوابط مکمل کر کے نا بینا افراد کے تمام مطا لبا ت پورے کر دئیے جائیں گے بلکہ امید ہے اپنا وعد ہ اس سے قبل ہی پورا کر دیں گے۔ نا بینا افراد کے دھرنے کی وجہ سے مال روڈ کا ایک حصہ دونوں طرف سے بندہونے کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔ د و سری جانب پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملاز مین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے دوپہر کے وقت پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند رکھا۔
نابینا افراد