یو کے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے پاکستان پراپرٹی انویسٹمنٹ فورم 2020 کا انعقاد
لندن (نمائندہ خصوصی )پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں جن سے اوورسیز پاکستانی بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔کورونا وبا سے بچاو¿ کی احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کے ساتھ ساتھ یہ امر بھی ناگزیر ہے کہ صنعت و تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھیں اور بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے ان خیالات کا اظہار صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس ناصر مرزا نے یوکے پاکستان بزنس کونسل کی ورچویل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین آباد فیاض الیاس۔ چیئرمین جنوبی ریجن آباد ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان دانش بن روف،صدر یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹر خورشید بر لاس، چیئرمین اربن ڈویلپمنٹ ایف پی سی سی آئی محمد عبید سلیم پٹیل، چیئرمین قاضی انویسٹمنٹ یوکے یاسر محمود، سیکرٹری جنرل یو کے پاکستان بزنس کونسل عطاالحق،چیئرمین مولا گروپ مہتاب علی،عبدالکریم آڈیا نے یو کے پاکستان بزنس کونسل اور آباد کے اشتراک سے پاکستان اور استنبول میں بیک وقت منعقد ہونے والی ورچیول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان پراپرٹی بزنس فورم کے عنوان سے منعقدہ ورچوئل کانفرنس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک سے سرمایہ کاروں اوررئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی کانفرنس کے دوران پاکستان میں بالخصوص رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا صدر راولپنڈی چیمبر ناصر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں چیئرمین آباد فیاض الیاس نے کہا کہ حکومت کی طرف سے رییل اسٹیٹ سیکٹر کے فروغ اور کنسٹرکشن کو صنعت کا درجہ دیے جانے کے بعد سرمایہ کاروں کے لیے اس وقت فضا انتہائی سازگار ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کے صدر خورشید برلاس نے کہا کہ یوکے پاکستان بزنس فورم پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے اور تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے سیکریٹری یوکے پاکستان بزنس کونسل عطا الحق نے بتایا کہ مختلف ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا جا رہا ہے جس کے انتہائی مفید نتائج حاصل ہو رہے ہیں
چیئرمین قاضی انویسٹمنٹ یاسر محمود نے اپنے خطاب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی اورگنائزیشن اورسیز میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو پراپرٹی کے اندر نہ صرف انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کر رہی ہے بلکہ دیگر پاکستان میں پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے چیئرمین یو کے پاکستان بزنس کونسل سابق سفیر جاوید ملک اور صدر یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹر مسٹر خورشید برلاس کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں کے لیے مختلف موضوعات پر تھول کانفرنسوں اور زوم میٹنگز کے ذریعے مفید معلومات سے آگاہ کیا ہے۔