راجن پور میں بھانجوں نے اپنے ماموں کے جسم کا اہم حصہ ہی کاٹ دیا

راجن پور میں بھانجوں نے اپنے ماموں کے جسم کا اہم حصہ ہی کاٹ دیا
راجن پور میں بھانجوں نے اپنے ماموں کے جسم کا اہم حصہ ہی کاٹ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ویب ڈیسک) روجھان کے علاقے میں معمولی تنازعہ پر بھانجوں نے سگے ماموں کا کان اورمونچھیں کاٹ دیں ، ناک کاٹنے کی بھی کوشش کی گئی ، شورمچانے پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق متاثرہ شخص کے بھائی کا کہناتھا کہ معمولی گھریلو تنازعہ پر سگے بھانجوں شہزاد، سونا، مورزادہ ، نذرعلی نے حملہ کر کے میرے بھائی غلام محمد موسانی کا کان اور مونچھیں کاٹ لیں ۔

ملزمان نے میرے بھائی کی ناک بھی کاٹنے کی کوشش کی ، تاہم میرے بھائی کےشورمچانے اور اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122 روجھان نے بروقت پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔