پی ٹی آئی وزراءکا اپنے حلقو ں میں جانا مشکل ہو گیا ،شوکت یوسفزئی فوتگی پر گئے تو عوام نے ان کا کیا حال کیا ؟ویڈیو سامنے آگئی

پی ٹی آئی وزراءکا اپنے حلقو ں میں جانا مشکل ہو گیا ،شوکت یوسفزئی فوتگی پر گئے ...
پی ٹی آئی وزراءکا اپنے حلقو ں میں جانا مشکل ہو گیا ،شوکت یوسفزئی فوتگی پر گئے تو عوام نے ان کا کیا حال کیا ؟ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہستان(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کو شانگلہ پہنچنے پر لوگوں کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا۔شوکت یوسفزئی کے شانگلہ پہنچنے پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور لوگوں نے نعرے بازی شروع کردی۔صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا چند روز قبل قتل ہونے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے گھر فاتحہ خوانی کے لیے گئے تھے۔وہاں موجود طلبہ نے ای ڈی او کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر شوکت یوسفزئی کے سامنے احتجاج کیااور شوکت علی یوسفزئی کو دیکھتے ہی شیم شیم کے نعرے لگائے۔شوکت علی یوسفزئی کو سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی حفاظت میں لے کر مو قع سے نکالا۔ شوکت علی یوسفزئی کے ہمراہ ڈی آئی جی ہزارہ بھی ہمراہ تھے۔یاد رہے کہ ڈی ای او نواب علی خان کو چھ روز قبل فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔