بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی لیکن آئینی بینچ کے حوالے سے کچھ فائنل نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی

بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی لیکن آئینی بینچ کے حوالے سے کچھ فائنل نہیں ہوا، ...
بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی لیکن آئینی بینچ کے حوالے سے کچھ فائنل نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی لیکن آئینی بنچ پر ابھی تک کوئی چیز فائنل نہیں کی۔

24 نیوز سے گفتگو بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا معاملہ چل رہا ہے، اس میں پھر سب کو آن بورڈ لینا پڑتا ہے، بلاول بھٹو صاحب پہلے بھی آئے تھے ڈسکشن ہوئی، باقی کچھ باتیں پرائیوٹ تھیں، انہوں نے بہت اچھی باتیں کیں، آئینی بنچ پر ابھی کوئی چیز فائنل نہیں کی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے بعد ان سے گفتگو کریں گے، کوشش تھی کہ مولانا صاحب کے ساتھ آج ملاقات ہو جائے لیکن آج ملاقات نہیں ہو سکتی، کوشش ہے کہ مولانا صاحب کے ساتھ کل جمعے کے بعد ملاقات کر لیں۔

مزید :

سیاست -