وزیر اعلیٰ پنجاب کا جنوبی وزیرستان میں 13 خوارج جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن میں 13 خوارج جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان کا فخر ہیں ان شاء اللہ بہت جلد پاک سر زمین سے دہشت گرد وں اور انتشار پسندوں کا خاتمہ ہو گا۔