پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، صدر عارف علوی پہلا خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، صدر عارف علوی پہلا خطاب کریں گے
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، صدر عارف علوی پہلا خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جہاں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنا پہلا خطاب کریں گے۔
مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ پارلیمانی سال شروع ہونے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کو پالیسی گائیڈ لائنز دیں گے۔
دوسری جانب صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس 18 ستمبر کی سہ پہر 4 بجے اور سینیٹ کا معمول کا اجلاس 18 ستمبر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے باعث حکومت سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کی درخواست کی تھی، جس پر حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی و سینیٹ کا اجلاس ری شیڈول کیا تھا۔