وزیراعظم ہاوس میں گاڑیوں کی نیلامی شروع ، پہلی گاڑی فروخت ،کونسی اور کتنے روپے میں خریدی گئی ؟ بڑی خبر آ گئی

وزیراعظم ہاوس میں گاڑیوں کی نیلامی شروع ، پہلی گاڑی فروخت ،کونسی اور کتنے ...
وزیراعظم ہاوس میں گاڑیوں کی نیلامی شروع ، پہلی گاڑی فروخت ،کونسی اور کتنے روپے میں خریدی گئی ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم ہاﺅس کی 102 گاڑیوں کی نیلامی کا آغاز ہو گیاہے اور پہلی گاڑی بھی فروخت ہو گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلامی میں پہلی گاڑی ٹیوٹا کرولا الٹس نیلام کر دی گئی ہے جس کا ماڈل 2010 ہے اور اسے 11 لاکھ 20 ہزار روپے میں خریدا گیا ہے ۔    وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی جاری  عمل  3 مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں نان امپورٹڈ، دوسرے مرحلے میں امپورٹڈ اور تیسرے مرحلے میں بلٹ پروف گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو کل رقم کا 25 فیصد پہلے جمع کروانا ہوگا جب کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری وزارت داخلہ کے اجازت نامے سے مشروط ہیں۔ نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی گاڑیوں میں 34 نان امپورٹڈ، 41 امپورٹڈ جب کہ 27  گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔

واضح رہے کہ نیلام ہونے والی گاڑیوں میں وزیراعظم کے زیر استعمال رہنے والی آرمرڈمے بیک سمیت مرسیڈیز اور بی ایم ڈبلیوکی کئی لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -