قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر کے اعزاز میں عشائیہ

قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر کے اعزاز میں عشائیہ
قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر کے اعزاز میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہرمنیر طاہر) اچھے افسران اپنے اخلاق، کام سے لگن اور محنت کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر اپنا نقش چھوڑ جاتے ہیں، ہمیشہ یاد رہتے ہیں اور اچھے الفاظ سے یاد کئے جاتے ہیں۔ انہی نیک دل اور محنتی افسران میں ایک افسر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان ہیں جو حال میں اپنا 3 سالہ دورانیہ ملازمت پورا کرکے فارغ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر ناصر خان ان افسران میں سے ہیں جنہوں نے خدمت کو اپنا شعار بنایا اور نیک نیتی سے اپنا کام کیا۔ یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کام آئے اور عظمت و اخلاق کی یادیں چھوڑیں۔

ڈاکٹر ناصر خان کا عرصہ ملازمت پورا ہونے پر دبئی کے ایک معروف بزنس مین شبیر مرچنٹ نے ان کے اعزاز میں ایک خوبصورت دعوت کا اہتمام کیا جس میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی ودیگر سٹاف فیاض راجہ، خرم شہزاد، عبدالوہاب شیخ شامل تھے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگوں میں کامران احمد ریاض، مخدوم رئیس قریشی، میاں منیر ہانس، ڈاکٹر ظفر اقبال، رضوان فینسی، محمد اعجاز، سرفراز خورشید، اقبال داﺅد، احمد شیخانی اور دیگر بہت سے لوگ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر عشائیہ کے میزبان شبیر مرچنٹ نے خوبصورت انداز میں ڈاکٹر ناصر خان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے کام کی تعریف کی۔ شبیر مرچنٹ نے کہا کہ ڈاکٹر ناصر خان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ قونصلیٹ میں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ اپنے تین سالہ دور میں انہوں نے مثالی کام کرکے اپنا نام بنایا ہے جبکہ ڈاکٹر ناصر خان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی بزنس کو فروغ دیا ہے جو قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ناصر خان نے بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر مائل کیا اور بزنس کو پروموٹ کرنے کے لئے ہر دم متحرک رہے۔ اپنی جوابی تقریر میں ڈاکٹر ناصر خان نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر شبیر مرچنٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور اپنا اولین فرض سمجھ کر کی ہے۔ یہاں بھی میرے دروازے پاکستانی کمیونٹی کے لئے کھلے تھے جبکہ پاکستان جاکر بھی آپ لوگوں کی خدمت کے لئے حاضر ہوں۔ ڈاکٹر ناصر خان نے قونصلیٹ سٹاف اور دیگر پاکستانی کمیونٹی کا بھی بے حد شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تقریب کے لئے اپنا قیمتی وقت دیا۔

مزید :

عرب دنیا -