کیچڑمیں نہانے کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا طریقہ کہنے والا بھارتی سیاستدان خود کورونا کا شکار ہو گیا

کیچڑمیں نہانے کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا طریقہ کہنے والا بھارتی ...
کیچڑمیں نہانے کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا طریقہ کہنے والا بھارتی سیاستدان خود کورونا کا شکار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہواہے اور شہری اس سے کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں کیونکہ بھارتی صحت کے نظام پر قوت سے زیادہ بوجھ پڑ چکاہے تاہم ایسی صورتحال میں ایک بھارتی سیاستدان جس نے خود کو کیچڑمیں لت پت کر کے سپی بجائی اور دعویٰ کیا کہ اس طریقہ کار سے وہ کورونا سے متاثر نہیں ہوں گے لیکن اب ان ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ” سکھبیر سنگھ جوانا پوریا “ جو کہ راجستھان سے رکن اسمبلی ہیں ، وہ بھی ان 24 اراکین اسمبلی میں شامل ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔کورونا میں مبتلا ہونے سے ایک مہینہ قبل انہوں نے عجیب و غریب ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ نیم برہنہ ہو کر کیچڑ میں بیٹھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ میں سپی بھی بجا رہے ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ وہ کیچڑمیں بیٹھے ہیں اور ساتھ ساتھ درختوں سے پتے بھی اتار کر کھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ” باہر نکلو، بارش میں بھیگو ، کیچڑ میں بیٹھ جاﺅ ، فارم میں کام کرو ، سپی بجاﺅ اور دیسی چیزیں کھاﺅ ، جو بھی ایسا کرے گا کورونا اس پر اثر انداز نہیں ہو گا ۔“ تاہم اب ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔
بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد پچاس لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ بدھ کی رات 97 ہزار 894 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جو کہ اب تک ایک روز میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں ۔بھارت میں کورونا وائرس کے باعث 83 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں ۔بھارت کو چار ملین سے پانچ ملین تک جانے میں صرف 11 روز ہی لگے جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے کیسزانڈیا میں ہی سامنے آ رہے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -