ایشیاء کپ فائنل  ؛بارش رکنے کے بعد سری لنکا کی بیٹنگ جاری

ایشیاء کپ فائنل  ؛بارش رکنے کے بعد سری لنکا کی بیٹنگ جاری
ایشیاء کپ فائنل  ؛بارش رکنے کے بعد سری لنکا کی بیٹنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا اور بھارت کے درمیان ایشیا ءکپ کا فائنل بارش رکنے کے بعد شروع ہو گیا، سری لنکا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، سری لنکا نے 2اوورز میں1 وکٹ کے نقصان پر 8رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا ءکپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان نے کہاکہ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، شائقین کی سپورٹ سے بہت حوصلہ ملتا ہے،نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں۔

سری لنکا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، مہیش تھییکشانا کی جگہ دشن ہیمنتھاکو سری لنکا ٹیم میں شامل  کیاگیا ہے، سری لنکا پلیئنگ الیون میں کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا شامل  ہیں، ان کے علاوہ کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیراسماراویکراما، چارتھ اسا لنکا ٹیم میں شامل  ہیں،دھننجایاڈی سلوا، دونتھ ولالا گے، پرامود مدموشن، اور دشن ہیمنتھا ٹیم کا حصہ ہیں۔

بھارتی ٹیم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، اکشر پٹیل کی جگہ واشنگٹن سندر کو شامل کیا گیا ہے،بھارت پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، شبھ من گل، ویرات کوہلی شامل  ہیں،کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں،واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج ٹیم  میں شامل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا، پریما داسا سٹیڈیم میں چوکے چھکوں کا مقابلہ ہو گا۔ سری لنکا 5 مرتبہ ایشیا ءکپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے، دفاعی چیمپئن آئی لینڈرز بھارت کو میچ میں ٹف ٹائم دیں گے۔

بھارت کی ٹیم بھی 6 دفعہ ایشیا ءکپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے تاہم اس مرتبہ کیا کارکردگی دکھاتی ہے، یہ وقت ہی بتائے گا۔ بھارتی ٹیم کو آخری میچ میں بنگلا دیش سے شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔