گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں 2000پودے لگانے کا آغاز ہو گیا

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں 2000پودے لگانے کا آغاز ہو گیا
 گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں 2000پودے لگانے کا آغاز ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) Diggerنے ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (WWF)کے تعاون سے بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم شروع کر کے شہریوں کی ماحولیاتی بہبود کی طرف ایک اہم قدم اُٹھایا ہے ۔ اس ضمن میں دوسرے مرحلے میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر ڈاکٹر ظل ہما کی زیرے نگرانی یونیورسٹی کے اند ر 2000پودے لگانے کا آغاز کیا ہے ۔ 
مہم کا 2000پودے لگانے کا پہلا مرحلہ چند روز قبل UET کیمپس کالاشاہ کاکو میں مکمل ہوا ۔ اس مکمل اقدام میں دو بڑے شہروں لاہور اور فیصل آباد میں 4000پودے لگائے جایئں گے۔
اپنے صارفین کے لیےDigger مستند آوٹ ڈور پروڈکٹس تیار کرنے اورشہری کمیونیٹز کی ما حولیاتی بہبود کو فروغ دینے کا مشن رکھتا ہے۔ اس مہم کے ساتھ Diggerنے اسے اب عملی شکل دے دی ہے۔