بھارت ٹی 20 کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست

بھارت ٹی 20 کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست
بھارت ٹی 20 کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج ٹاؤن (افضل افتخار)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل جیت لیا۔ بھارت نے سٹار بیٹر ویرات کوہلی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 177 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 8 وکٹوں پر 169 رنز بناسکی۔

بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنا ئے۔بھارت کا ٹاپ آرڈر پاور پلے میں ہی آؤٹ ہوگیا تھا تاہم ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل نے ٹیم کو سہارا دیا۔جارحانہ بلے بازی کے چکر میں روہت شرما دوسرے اوور میں ہی   آؤٹ ہو گئے،انہوں نے 5 گیندوں پر 9رنز بنائے،  دوسری وکٹ رشبھ  پنٹ کی گری جنہوں نے 2گیندوں پر کوئی رنز نہ بنایا،تیسری وکٹ سوریا کمار یادیو کی گری جنہوں نے 4گیندوں میں 3سکور بنائے۔اکشر پٹیل جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ڈی کوک کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے، انہوں31گیندوں پر47رنزبنائے۔ ویرات کوہلی 59 گیندوں میں 76 رنز بناکر جنسن کی گیند پر رباڈا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شیوم دبے 16 گیندوں میں 27 رنز بنا کر نورجے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔جدیجا بھی 2 رنز بناکر نورجے کی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ہاردیک پانڈیا 5سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریک نورجے اور کیشو مہاراج نے 2،2جبکہ کاگیسو رابادا اور میکرو جینسن نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔

بھارت کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کےنقصان پر168رنز بناسکی۔جنوبی افریقہ کا آغاز بھی بیٹنگ میں اچھا نہ رہا اور سب سے پہلے ریزا ہینڈرکس 4سکور بنا کر بمراہ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم 4سکور بنا کر ارشدیپ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ ٹرسٹن سٹبز 31سکور بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر آوٹ ہوئے۔کوئنٹن ڈی کوک 39سکور بنا کر ارشدیپ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد ہینرک کلاسن نے جارحانہ بلے بازی کی اور وہ 27گیندوں پر 52سکور بناکر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔پھر میکرو جینسن 2اور ڈیوڈ ملر 21سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔کاگیسو رباڈا 4سکور بنا کر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے 3جبکہ جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔