سندھ اورپنجاب کے چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

سندھ اورپنجاب کے چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ...
سندھ اورپنجاب کے چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن اجلاس آج ہوگا۔
چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز تعیناتی کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوگا۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لئے جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے ناموں پر غور ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لئے جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام زیر غور آئیں گے۔

مزید :

قومی -