مریم نواز کی کامیابی کیخلاف اپیل پر سماعت، الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی 

مریم نواز کی کامیابی کیخلاف اپیل پر سماعت، الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ ...
مریم نواز کی کامیابی کیخلاف اپیل پر سماعت، الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل  میں وزیراعلیٰ پنجاب کی کامیابی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جواب ٹریبونل میں جمع کرا دیا گیا،جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن اپیل قابل سماعت نہیں، اس کا ٹرائل نہیں ہو سکتا،جسٹس انوارحسین نے کہاکہ قانون میں ہے جلد از جلد الیکشن اپیلوں پر ٹرائل کیا جائے،ٹریبونل کو کچھ سوالات کے جوابات درکار ہیں،جسٹس انوار حسین نے استفسار کیا کہ حلقہ پی پی 159میں کل کتنے پولنگ سٹیشنز تھے؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ پولنگ سکیم میں رجسٹرڈ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 102ہے ،جسٹس  انوارحسین  نے کہاکہ فارم 45ویب سائٹ پر جاری کیوں نہیں ہوئے؟الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی استدعا منظورکرتے ہوئے  سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی  کردی۔