بے اولاد بیگم کو شوہر کا ایسا شرمناک سرپرائز کہ خاتون کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی، مغربی معاشرے میں جنسی بے راہ روی کی ایک اور مثال

بے اولاد بیگم کو شوہر کا ایسا شرمناک سرپرائز کہ خاتون کے پیروں تلے سے زمین ...
بے اولاد بیگم کو شوہر کا ایسا شرمناک سرپرائز کہ خاتون کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی، مغربی معاشرے میں جنسی بے راہ روی کی ایک اور مثال
سورس: TikTok

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک بے اولاد خاتون کو اس کے شوہر نے گزشتہ دنوں ایسا شرمناک سرپرائز دے ڈالا کہ خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس نامعلوم خاتون کی کہانی ٹک ٹاک اکائونٹ @mrsbelleblakeپر ایک ویڈیو کی صورت میں پوسٹ کی گئی ہے۔ 
اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کی شادی کو کئی سال گزر چکے تھے تاہم وہ اب تک بے اولاد تھی۔ اس خاتون کی ایک ہم شکل جڑواں بہن تھی، جس کے ساتھ مل کر اس کے شوہر نے گھنائونے سرپرائز کی منصوبہ بندی کی۔ اس نے بیوی کی جڑواں بہن کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور اس کے حاملہ ہونے پر دونوں نے جا کر خاتون کو یہ خبر سرپرائز کی صورت میں دی۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کا شوہر اور اس کی بہن مصر ہیں کہ یہ ’سروگیسی‘ (متبادل ماں، جو کسی غیرمرد اور عورت کے بچے کو پیدا کرتی ہے۔ اس عمل میں بچہ میاں بیوی کے سپرمز اور بیضے کو ملا کر لیبارٹری میں بنایا جاتا ہے اور پھر ایمبریو اس متبادل ماں کے پیٹ میں رکھ دیا جاتا ہے، جو عموماً پیسوں کے عوض اس بچے کو پیدا کرتی ہے)ہے تاہم خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اتنی بھی بے وقوف نہیں ہے۔
خاتون کہتی ہے کہ ’’مجھے معلوم ہے کہ سروگیسی کے عمل میں متبادل ماں اور دوسری عورت کا شوہر باہم جنسی تعلق قائم نہیں کرتے۔‘‘ اس کا کہنا تھا کہ ’’میرے شوہر نے میری بہن کے ساتھ ہی مجھ سے بے وفائی کی اور اب اپنا جرم چھپانے کے لیے اسے سروگیسی کا نام دینے اور مجھے رام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘‘

مزید :

برطانیہ -