رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں درآمدی غذائی اجناس کے استعمال میں کمی کا رجحان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں درآمدی غذائی اجناس کے استعمال میں کمی کا رجحان رہا۔
سما ٹی وی کے مطابق اداراہ شماریات کے مطابق 2ماہ میں غذائی درآمدی بل 18فیصد کمی سے ایک ارب 6کروڑ ڈالر رہ گیا،رپورٹ کے مطابق دودھ کا درآمدی بل 23فیصد کمی سے ایک کروڑ90لاکھ ڈالر رہ گیا،2ماہ میں چائے کا درآمدی بل 11کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 9کروڑ79لاکھ ڈالر رہ گیا، 2ماہ میں سویابین کی درآمدات 52فیصد کمی سے 2کروڑ22لاکھ ڈالر تک آ گئی،رپورٹ کے مطابق پام آئل کی درآمدات 10فیصد کمی سے 49کروڑ59لاکھ ڈالر رہ گئی،دالوں کی درآمدات 21 فیصد کمی سے 13کروڑ30لاکھ ڈالر رہ گئی،مختلف قسم کے اجناس کی درآمدات 33فیصد کمی سے 24کروڑ53لاکھ ڈالر رہ گئی۔