میٹنگ میں شرکت کیوں نہ کی؟ ملتان کے 27 تعلیمی اداروں کے سربراہان کی طلبی

میٹنگ میں شرکت کیوں نہ کی؟ ملتان کے 27 تعلیمی اداروں کے سربراہان کی طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب کو سکولز سربراہان نے’’ نو لفٹ‘‘ کرادی ‘ضلع ملتان کے مختلف(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
27گرلز و بوائز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہان کو چیف ایگزیکٹو ا آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے 21اپریل کو طلب کرلیا‘ ان میں عابد فرید بزدار سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سمرا ہائی سکول نزد ڈیرہ اڈا چوک ‘ عظمت کمال بابر پرنسپل گورنمنٹ بخاری پبلک ہائی سکول ولایت آباد‘ جمیل خالد پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول اعلم پور ‘ اللہ بخش بوسن سینئر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول مردان پور‘ عابد حسین پرنسپل ہائی سکول جلالپور پیروالا‘ میڈم طلعت پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈر سکول ظریف شہید اور دیگر شامل ہیں ‘ ان پر الزام ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب مہر مشتاق احمد سیال کی گزشتہ ہفتے ملتان میں ہونے والی افسران تعلیم اور سکولز سربراہان کی میٹنگ کو اہمیت نہیں دی اور میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی۔
نو لفٹ