شوبز میں باصلاحیت اور تربیت یافتہ آرٹسٹ آرہے ہیں، اشفاق

شوبز میں باصلاحیت اور تربیت یافتہ آرٹسٹ آرہے ہیں، اشفاق
شوبز میں باصلاحیت اور تربیت یافتہ آرٹسٹ آرہے ہیں، اشفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل انوسنٹ اشفاق کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں ٹی وی ، فلم اور تھیٹر انڈسٹری میں باصلاحیت اور تربیت یافتہ آرٹسٹ آرہے ہیں ان کو سینئر فنکار گائیڈ کرکے ایک نئی پود تیار کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے کے باوجود کئی آرٹسٹ اب شوبز کے روشن ستارے بن چکے ہیں ان میں حریم فاروق سب سے نمایا ں ہیں ،انہوں نے کہامیں اب تک کئی نامور فنکاروں کے ساتھ بھی کام کرچکا ہوں۔
نجی ٹی وی کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریز’’جگنو‘‘میں منفرد نوعیت کا کردار ادا کیا ہے۔میں کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتا ہوں۔وہ دن دور نہیں جب میں اپنی محنت اور لگن سے کامیابی کی منزل کو پالوں گا۔

مزید :

کلچر -