انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان 

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان 
انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹربینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10پیسے مہنگا ہوا ہے ،جس سے انٹربینک میں ڈالر 278روپے 50پیسے کا ہو گیا، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278روپے 40پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے،100انڈیکس 174پوائنٹس اضافے سے 70508ہو گیا۔