آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے محصولات کے ہدف میں اہم ایڈجسٹمنٹ کردی

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے محصولات کے ہدف میں اہم ایڈجسٹمنٹ کردی
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے محصولات کے ہدف میں اہم ایڈجسٹمنٹ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے محصولات جمع کرنے کے مجموعی ہدف 9415 ارب روپے تبدیل کیے بغیر مالی سال کے آخری3 ماہ کا محصولات کے ہدف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی ہے۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مہنگائی( افراط زر) کے دباؤ سے ایف بی آر کی آمدن میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

"جنگ " کے مطابق  ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں تقریباً 10 فریقین جو زیادہ تربین الاقوامی فرمز ہیں وہ ٹیکس کی بنیاد کو توسیع دینے کےلیے اینڈ ٹو اینڈ ٹیکنالوجی کا استعمال متعارف کرانے میں دلچسپی لی ہے اور اب حکومت ان میں سے کسی ایک کو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن یقینی بنانے کےلیے منتخب کرنے کےلیے کوشاں ہے۔ ایف بی آر کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ’’ ہم توقع کررہے ہیں کہ اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی رواں ہفتے کنسلٹنٹ کی ہائرنگ کےلیے کام کو حتمی شکل دیدے گی۔